اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں منعقد ہوا جس میں پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ جن جج صاحبان کی مستقلی کی سفارش کی گئی ہے۔ ان میں جسٹس فہیم ولی، جسٹس کامران حیات اور جسٹس محمد اعجاز شامل ہیں۔ جوڈیشل کمشن نے اپنی سفارشات حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھی بھجوا دی ہیں۔
جوڈیشل کمشن
جوڈیشل کمشن کا اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز مستقل
Jan 19, 2023