ادہشت گرد عناصر پاک ایران تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب



سلام آباد(اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاک ایران سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں، ہمارے حوصلے مضبوط ہیں، ہماری سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے فائرنگ کے واقعہ میں شہید ہونے والے سپاہی اسد علی، لانس نائیک فرید اللہ خان، لانس نائیک عبدالرزاق اور لانس نائیک محمد یونس خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے فائرنگ کے واقعہ میں شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...