سیلاب نقصان کی قیمت پاکستان کو اکیلے چکانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا: حنا ربانی

Jan 19, 2023


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں زلزلے کے بعد فوری امداد ملی لیکن ماحولیاتی بحران کے باوجود اس بار ایسا نہیں ہوا۔ امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ جس غیرمتناسب تباہی کا پاکستان کو سامنا ہوا ہے اس کی قیمت پاکستان کو تنہا چکانے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زلزلے کے بعد فوری امداد ملی تھی‘ افسوس کی بات ہے کہ ماحولیاتی بحران کے باوجود اس بار ایسا نہیں ہوا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا کی توجہ سیلاب سے ہٹ گئی ہے مگر پاکستان میں اب بھی سیلاب سے متاثرہ کئی علاقوں میں کشتیاں چل رہی ہیں۔
حنا ربانی

مزیدخبریں