لاہور( نیوز رپورٹر) روڈا دریاے راوی Wetland کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ساری دنیا 2 فروری 2023 کوWetland کے حوالے سے ایک دن مناتی ہے اور اس کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرتی ہے۔ اس دن کی اہمیت کو منانے کیلئے روڈا نے بھی ایک پروگرام تیار کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت قدرتی آبی تالاب اور ایسی ماحولیاتی جگیہں جو دریائے راوی کی آبی حیات کیلئے ضروری ہیں بلکہ ماحول پر بھی خوشگوار اثرڈالتی ہیں۔ اس وقت روڈا کی 46 کلومیٹر کے حصے میں شامل دریائے راوی کی آلودگی کے نتیجے میں ماحولیاتی نقصانات جس میں آبی حیات اور مقامی پرندے خطرناک حد تک صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ روڈا کے پراجیکٹ نے پنجاب کے دیگر عوامی مسائل کی ذمہ داری اٹھائی ہے جس میں آبی اور جنگلی حیات کی بقا وسیع و عریض رقبے پرمصنوعی جنگل اور Wetland کیلئے کی جانیوالی بین الاقوامی کوششوں کے تحت اپنے قواعدوضوابط کا انعقاد ہے۔روڈاکی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے تحت اس علاقے کی موسمی تبدیلی میں مثبت اثرات اور سموگ کے مسلئے میں خاطرخاہ کمی کا باعث بنے گا۔روڈا ایک ایسے شہر کی بنیاد رکھ رہا ہے جو جدید طرز تعمیر کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ دنیا کی بہترین شہرے سہولیات کا اعکاس ہو گا۔
روڈا کے دریاے راوی Wetland کی بحالی کیلئے اقدامات
Jan 19, 2023