سستے  تیل کیلئے روس کیساتھ مذاکرات  کا پہلا دور کامیاب معاہدہ کل ہو گا


اسلام آباد (چوہدری شاہد اجمل) روس سے سستے تیل و گیس خریدنے کے معاملے پر پاکستان اور روس کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیاب رہا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 20 جنوری کو معاہدے طے پائیں گے۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل سیشن میں دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں سے متعلق اعداد و شمار کا تبادلہ کیا۔ روس سے تیل اور گیس کی درآمدی قیمت سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق تیل اور گیس کے قلیل المدتی، درمیانی مدت اور طویل المدتی روڈ میپ تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی وفد نے ملک میں تیل اور گیس کی رسد اور طلب کا ڈیٹا فراہم کیا۔ تیل و گیس کی فراہمی کی شرائط، قیمت اور مقدار پر حتمی ورکنگ پیپر تیار کرنے پر اتفاق ہوا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ انٹر گورنمنٹل مذاکرات میں ادائیگیوں اور شپنگ کے طریقہ کار پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں ملکوں کے درمیان 20 جنوری کو معاہدے طے پائیں گے۔ پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کا آٹھویں اجلاس ہوا۔ روسی وفد 80 ارکان پر مشتمل ہے۔ پاکستان کی طرف سے افتتاحی بیان ڈاکٹر کاظم نیاز سیکرٹری وزارت اقتصادی امور نے دیا۔ سیکرٹری وزارت اقتصادی امور کاظم نیاز نے  کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تقابلی برتری سے فائدہ اٹھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ تباہ کن سیلاب سے پاکستان کو بڑا نقصان پہنچا۔ ہم اس بحران کے وقت میں بین الاقوامی برادری کی طرف سے دی جانے والی حمایت کو سراہتے ہیں۔ سیکرٹری وزارت اقتصادی امور نے ایسے وقت میں مسلسل تعاون کے لیے روسی حکومت کے لئے شکرگزاری جذبات کا اظہار کیا۔ اس سیشن کا مقصد تعاون کے موجودہ شعبوں کا جائزہ لینا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔
تیل گیس

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...