جائیدادوں پر قبضہ مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے کی پالیسی کا حصہ : حریت کانفرنس


سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے میں قابض حکام کی طرف سے مسلمانوں کی زمینوں اور جائیدادوں کو ضبط کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں اراضی سے بے دخلی کے قابض حکام کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کی جبری بے دخلی اور زمینوں اور جائیدادوں پر غیر قانونی قبضہ انہیں دوسرے درجے کے شہری بنانے کی بی جے پی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی نہ کسی بہانے مسلمانوں کو تنگ کرنے کی بی جے پی کی ایک گھناﺅنی تایخ ہے۔ جبکہ بھارتی فوج، پولیس اور پیراملٹری فورسز نے جموں خطے اور وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجوری، پونچھ اور ریاستی اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج اور سنیٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں آج 18 ویں روز بھی جاری ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاوق عبداللہ نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر اس وقت تک ختم نہیں ہو گا جب تک بھارت پاکستان سے بات نہیں کرتا اور کئی دہائیوں سے جاری تنازعہ کشمیر کا کوئی حقیقی حل تلاش نہیں کرتا۔ فاروق عبداللہ نے یہ بات بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
کشمیر 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...