قومی کونسل برائے ہومیوپیتھی کے رجسٹرار کی تعیناتی غیر قانونی قرار

q


ا اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی کونسل برائے ہومیوپیتھی کے رجسٹرار عامر ندیم رامے کی تعیناتی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وزارت صحت کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔جسٹس ارباب محمد طاہرکی عدالت سے جاری تفصیلی فیصلہ میں عدالت نے عامر ندیم رامے کی وزارت صحت کے 2016ء کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے عامر ندیم رامے سے 2016 سے اب تک بطور رجسٹرار تنخواہ کی ریکوری کا حکم دیدیا اور کہاہے کہ عامر ندیم رامے سے ریکوری کرکے رقم کونسل کی آپریشنل ایکٹیویٹیز میں لگائی جائے،وزارت صحت نے 2016ئ￿  کے خط کے برعکس 15 دسمبر 2022ئ￿  کے لیٹر میں پٹشنر کو بچانے کی کوشش کی،عدالت نے وزارت صحت ، کونسل اور پٹشنر کی ملی بھگت کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری وزارت صحت ایک ماہ میں کاروائی کرکے جواب جمع کرائے،وزارت صحت نے 2016 کے آرڈر میں کہا عامر ندیم رامے کی رجسٹرار تقرری میں رولز کی خلاف ورزی ہوئی،وزارت صحت نے 2022 میں دوبارہ کونسل کو لکھا عامر ندیم رامے کا کیس دوبارہ دیکھیں،عامر ندیم رامے 14 گریڈ کا کونسل ملازم ہے تسلیم شدہ ہے بطور رجسٹرار تقرری غیر قانونی ہوئی۔عدالتی حکم امتناع پر عامر ندیم رامے ہومیوپیتھی کونسل کے6سال رجسٹرار رہے۔

ای پیپر دی نیشن