اے این ایف کی کارروائی   ہنگو کے رہائشی 2 ملزمان سے 201چرس بھرے کیپسولز برآمد


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف نے اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ہنگو کے رہائشی 2 ملزمان سے 201 چرس بھرے کیپسولز برآمد کر لئے،کیپسول بیرون ملک سمگل کرنے کی غرض سے لائے جا رہے تھے ۔اے این ایف اور اے ایس ایف نیفلائٹ نمبر QR 601 سے دوحہ جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 53 گرام چرس برآمدکر لی،بنوں کا رہائشی ملزم گرفتارکر لیا گیا، اراولپنڈی سکیم 3 کے قریب جہلم کے رہائشی ملزم 20 نشہ آور گولیاں برآمدکر لی گئیں،ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن