پشاور(بیورورپورٹ)تاجران جمعیت کے صدر عبدالولی گل ترابی نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ تاجروں کے مسائل حل کریگی ، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی اس موقع پر حاجی ابوبکر بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ صوبے میں نگران سیٹ اپ خوش آئند ہو گا ان کے ساتھ مکمل تعاون تاجران جمعیت کریگی ، اور پشاو ر کے تاجروں کودرپیش مسائل حل کریگی۔
، نگران سیٹ اپ کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ نگران سیٹ اپ میں ا یماندار اور باصلاحیت شخصیات ہو نگے ۔ نگران سیٹ اپ کے ساتھ تاجران جمعیت مکمل تعاون کرینگے ، نگران سیٹ اپ نہ صرف تاجروں بلکہ خیبر پختونخوا کو درپیش مسائل حل کرینگے ۔ تحریک انصاف کی حکومت نے تاجروں کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی کام نہیں کیا ٹیکسز میں کمی کے لئے اقدامات کئے جائینگے ۔