کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلے،مرتضی وہاب 


کراچی( اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت اوربیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلے۔موجودہ صورتحال اور جماعت اسلامی کے رہنماوں کے الزامات پرردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ دھرنے ہنگامے کی سیاست سے کراچی کی خدمت نہیں ہو گی، جماعت اسلامی قیادت کو مشورہ ہے کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کے الزامات اور تقسیم کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ آئیں مل کر کراچی کی تعمیر کے بےنظیر ویژن کا حصہ بنیں۔
 مرتضیٰ وہاب

ای پیپر دی نیشن