کراچی( اسٹاف رپورٹر)شہرقائد کے علاقے بن قاسم میں بیرون ملک سے مختصر چھٹی پر اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے آنے والے شخص کو کزن نے ذبح کردیا۔پولیس کے مطابق اللہ بخش حمائتی گوٹھ فٹبال گرائونڈ کے قریب گھر سے ایک شخص کی ذبح شدہ لاش ملی ہے، جس کی شناخت 32 سالہ صغیر بختی ولد غلام شبیر کے نام سے کی گئی۔ مقتول 2 بچوں کا باپ اور 15 روز قبل ہی عمان سے ایک ماہ کی چھٹی لے کر بیوی بچوں سے ملنے آیا تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کو اس کے کزن مظفر ولد عاشق نے گھریلو جھگڑے کے دوران گلے پر تیز دھار آلے کا وار کرکے قتل کردیا۔ اطلاع ملنے پر مددگار 15 پولیس فوری جائے وقوع پر پہنچی اور علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جس نے خود کو گھر کے غسل خانے میں چھپا لیا تھا۔مقتول کا آبائی تعلق جیکب آباد سے تھا۔ قتل کے الزام میں حراست میں لیا جانے والا ملزم مظفر مقتول کے گھر کے قریب ہی رہائش پذیر ہے۔ پولیس حکام نے بتایاکہ مقتول کی اہلیہ یا کوئی اور رشتے دار اگر مقدمہ درج کرانے نہیں آیا تو پولیس سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرے گی ۔
کراچی؛ بیرون ملک سے آنیوالا شخص کزن کے ہاتھوں ذبح
Jan 19, 2023