معظم خان کلیئر کی حکیم محمد عثمان سے خصوصی ملاقات


لاہور( اسپورٹس رپورٹر ) جنرل سیکٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن معظم خان کلیئر نے کہاہے کہ مرحبا لیبارٹریز کے چیف ایگزیکٹیو حکیم محمد عثمان جن کا مشن ملک و قوم کو صحت مند بنانا اور ہربل مصنوعات کا احیا ہے کو نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ جو لاہور میں ہوئی تھی کا ایک کامیاب ایونٹ کمپنی کے تعاون سے کروانے پر تحسینی شیلڈ پیش کرنے کیلئے مرحبا لیبارٹریز پر ان سے ملاقات کرنے گئے۔معظم خان نے حکیم محمد عثمان اور ان کی کمپنی کا شکریہ ادا کیا جو کے پاکستان میں سائیکلنگ اور دیگر کھیلوں کی ترقی کیلئے جو تعاون فراہم کرتی ہے وہ قابلِ تعریف ہے۔حکیم محمد عثمان نے مستقبل میں بھی سائیکلنگ اور دیگر کھیلوں میں مرحبا لیبارٹریز کے تعاون کرنے کی بھر پور یقین دہانی کروائی۔

ای پیپر دی نیشن