لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا جائزہ لینے کیلئے نیا منصوبہ بنا لیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے کرکٹرزکی کارکردگی کو مانیٹر کرنے اور کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی ترقی کا جائزہ لینے کیلئے چھ ماہ میں ریویو لینے کی شق متعارف کروا رہا ہے۔بی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ چھ ماہ میں ریویو لینے کی شق کے حوالے سے بورڈ میٹنگ میں منظوری لی جائیگی، ہم ہر چھ ماہ بعد سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کا جائزہ لیں گے تاکہ کھلاڑی سنٹرل کنٹریکٹ کی قدر کریں نہ کہ خلاف ورزی۔ بورڈ نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ اگر کوئی اس سے کم کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہوا پایا گیا تو ہم کنٹریکٹ کو ختم کر دیں گے یا نہیں لیکن یہ اقدام کرکٹرز کے درمیان مسابقتی ماحول بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے مزید کہا کہ نظرثانی کی شق متعارف کرانے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ قومی معاہدے کی مدت ایک سال سے کم ہوگی۔ہر چھ ماہ کے بعد جائزہ اس بات کو یقینی بنائیگا کسی کی بھی ٹیم جگہ مستقل نہیں، پرفارمنس دینا پڑیگی تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر چھ ماہ کے بعد سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں تبدیلی کی جائیگی۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کاسنٹرل کنٹریکٹ کا جائزہ لینے کیلئے نیا منصوبہ تیار
Jan 19, 2023