لاہور ( اسپورٹس رپورٹر) سابق کرکٹراور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کپتانی پر فوکس کرنے کی بجائے دوسرے معاملات دیکھے جو زیادہ اہم ہیں۔ کپتانی کے حوالے سے یکدم شور مچنا پتہ نہیں کیوں شروع ہو گیا ہے، شاید اس لیے کہ سرفراز احمد نے دو ٹیسٹ میچز میں اچھا پرفارم کر دیا ہے اور اب کچھ لابیز ایسی ہیں جو اپنی خواہشات کیلئے کپتانی کے حوالے سے بات کر رہی ہیں، یہ وقت نہیں ہیں۔بورڈ نے پہلے ہی نائب کپتان کا تقرر کر کے غلط فیصلہ کیا، شان مسعود کو پہلے دو ون ڈے میچز میں کپتان اور کوچ نے کھلایا ہی نہیں، اس لیے بورڈ کو اب جلد بازی میں نہیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا۔کپتانی کے علاوہ بے شمار ضروری چیزیں ہیں جو بورڈ کو کرنا ہیں، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی جیسے معاملات زیادہ اہم ہیں، اس لیے کپتانی کی بجائے اہم معاملات پر فوکس کریں۔
پی سی بی کپتانی کے بجائے دوسرے اہم معاملات دیکھے: عاقب جاوید
q
Jan 19, 2023