پی ٹی اے میں ٹیلی نار کے ہنرمند اسپیشل افراد کی بھرتی


اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی  نے کام کا زیادہ جامع اور مساوی ماحول تشکیل دینے کی طرف ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں ’’اوپن مائنڈ پاکستان پروگرام کے تحت ڈسیبلیٹی انکلوژن مینجمنٹ ٹرینی پروگرام کے ذریعے اپنے پہلے گریجویٹ ٹرینی کو کامیابی کے ساتھ ادارے میں بھرتی کرلیا۔اس حوالے سے اسلام آباد میں پی ٹی اے کے ہیڈکوارٹرز میں ایک مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ٹی اے اور ٹیلی نار پاکستان سے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔20221 میں ٹیلی نار پاکستان نے پی ٹی اے کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کئے جس کے تحت ٹیلی نار پاکستان نے پی ٹی اے میں معذور شخص کو معاونت دینے، تربیت فراہم کرنے اور بھرتی کرنے کا عہد کیا تھا۔پی ٹی اے اور ٹیلی نار پاکستان کے درمیان یہ شراکت داری ڈسبیلیٹی ایکٹ 2022 روڈ مپ کا حصہ ہے جس کے تحت افرادی قوت کا 2فیصد معذور افراد کیلئے مشتمل ہونا چاہئے۔پی ٹی اے پہلی پبلک سیکٹر کمپنی ہے جس نے  ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں اپنے ڈس ایبلیٹی انکلوڑن مینجمنٹ ٹرینی پروگرام کو عمل جامہ پہنایا۔پی ٹی اے متنوع اور شمولیت پر مبنی ایک ایسے کلچر کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے جہاں ملازمین عزت و احترام اوراپنی اہمیت محسوس کریں اور خود کو بااختیار سمجھیں۔ پی ٹی اے عالمی رسائی کے تقاضوں اور معیارات کے مطابق ہر شخص کیلئے رسائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ معاونت فراہم کرتے ہیں۔گریجویٹ ٹرینی نے ٹیلی نار پاکستان میں ملازمت کے دوران ڈیٹا کے تجزیہ، کاروباری مواصلات، شماریاتی تجزیہ اور تحقیق کے شعبے میں ماہرین کے ساتھ کام کرتے ہوئے جامع تربیت حاصل کی۔ پی ٹی اے انٹرن شپ ٹرینی کو پی ٹی اے کی ذمہ داریوں  کے ساتھ ساتھ مروجہ  قواعد و ضوابط اور پالیسیوں کے بارے میں گہری سمجھ بوجھ حاصل کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن