بلاول اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل کا برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی توثیق کی ہے۔اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بلاول بھٹو نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم (WEF23) کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی وزیر خارجہ سے مل کر بہت خوش ہیں۔ملاقات میں بلاول بھٹو نے سعودی عرب کی دیرینہ حمایت پر شکریہ ادا کیا اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن