چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے نااہل کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، ایسا کوئی کیس نہیں جو مجھے نااہل کرسکے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف نئے نئے مقدمے دائر کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کا سال ہے تو ظاہر ہے ہم عوامی ریلیاں نکالیں گے، سیاسی جماعتیں ایسا ہی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتا، مزید احتیاط کروں گا، ریلیوں میں بلٹ پروف اسکرین استعمال کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ چھپ کر بیٹھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں انتخابی مہم کیلئے باہر نکلوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام آزادانہ، منصفانہ انتخابات سے ہی ممکن ہے، آزادانہ انتخابات سے مقبول عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی معاشی مسائل حل کرسکتی ہے۔
ایسا کوئی کیس نہیں جو مجھے نااہل کرسکے، عمران خان
Jan 19, 2023 | 22:53