کچن


دنیا بھر جمہوری عمل دلوں کو سکون دیتا ہے ۔ ہم  اس حوالے سے زیادہ خوش نصیب نہیں سو گھروں میں سردرد کے اسباب میں ایک یہ نیا سبب بھی  داخل ہے۔۔ میں نے اس سے پوچھا۔۔ تمہارے سر میں درد تھا  توچائے بنا لیتی۔۔ نا حق اتنی تکلیف اٹھائی ۔۔،جی رات کے اڑھائی بج رہے تھے ،۔۔ آپ بھی گھر پرنہیں تھے ۔۔ کچن کا راستہ انکل کے روم سے ہوکرآتا ہے۔۔ میں کیسے جاتی۔۔ اس نے جواب دیا۔۔ میں خاموش ہوگیا۔۔۔۔۔ ۔آج گڈ و کی شاد ی کے سلسلے میں مجھے رات دیر ہوجانے کے باعث سسرال ہی میں رات گزارنے کی دعوت د ی گئی۔ جو جھجکتے ہو ئے میں نے قبو ل کرلی ۔ رات میں قہوے کی بے حد طلب ہوئی لیکن میں چاہ کربھی کچن کا رخ نہ کرسکا۔۔۔۔ میں رات بھرسوچتا رہا ۔۔۔ یعنی وہ صحیح کہتی ہے۔۔۔۔۔ کچن اور)  باتھ روم ( کے معاملے میں شریک  حیات  کو کمفرٹ زون دینا  بہت ضروری ہے۔۔۔۔ تاکہ کچن میں وہ گرمی کے باعث دوپٹہ اتار کر بھی پکوان بنا سکے۔ کبھی بے وقت چائے اور سنیک کا دل کیا تو بے دھڑک اپنے باورچی خانے میں جا کر انڈہ تل لے ۔یہ ایک انفرادی حق ہے اور اس کا ہرگزکسی کو کسی کے والدین سے جدا کر دینے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔۔۔ یہ ننھا سا باورچی خانہ اسی گھر کے اندر بھی بنایا جا سکتا ہے جہاں سب مل کر رہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔اور۔۔۔ میں ایک چائے کپ کے لئے صبح کا انتظار کرنے لگا یہاں تک کہ میری آنکھ لگ گئی۔

ای پیپر دی نیشن