برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان، کشمیر کی آواز اٹھانے والے عظیم سیاستدان سر ٹونی لائیڈ انتقال کر گئے

Jan 19, 2024

لندن (عارف چودھری سے) برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر اور پاکستان کی آواز اٹھانے والے برطانیہ کا عظیم سیاستدان سر ٹونی لائیڈ خون کے سرطان سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کرنے کے بعد 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کشمیری پاکستانیوں میں بہت مقبول تھے۔ وہ ہر سال یوم آزادی پاکستان پر راچڈیل کونسل کی تقریب میں پاکستان کے فلیگ سیرمنی میں باقاعدگی سے حصہ لیتے تھے۔ انہوں نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے بھی آواز اٹھانے پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں مقبول تھے۔ وہ سابق میئر راچڈیل کونسلر عاصم رشید کے وفد کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے پاکستان بھی گئے تھے۔ وفات پر ان کے قریبی ساتھی سابق میئر عاصم رشید، کونسلر افتخار احمد، ڈپٹی میئر شکیل احمد، ڈپٹی لیڈر علی، عدالت کونسلر آفتاب حسین، کونسلر ثمینہ ظہیر، کونسلر سردار شاہد، کونسلر چودھری محمد ارشد، سابق میئر محمد زمان، سابق میئر کونسلر علی احمد، کونسلر فیصل رانا، کونسلر ارم فیصل، کونسل لیڈر کونسلر نیل امیٹ، کونسلر ریچل، میسی کونسلر، امبر نساء، کونسلر عائضہ رشید، کونسلر شاہ وزیر، ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، لارڈ واجد خان، لارڈ میئر مانچسٹر یاسمین ڈار، سابق ممبر برطانوی پارلیمنٹ فیصل رشید، قونصلر جنرل پاکستان طارق وزیر، سابق میئر سلطان علی، میئر اولڈھم، ڈاکٹر زاہد چوہان، یو کے یورپ بزنس فورم کے صدر چودھری خالد محمود، سینئر صحافی عارف چودھری نے دلی غم اور دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ سر ٹونی لائیڈ نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لئے آواز اٹھائی جس کی وجہ سے وہ دنیا بھر کے مسلمانوں میں بہت مقبول تھے۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔ 

مزیدخبریں