پاکستان کوآئی این ایس اے آر اے جی کی علاقائی قیادت سونپ دی گئی 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) عالمی سطح پر آفات سے نمٹنے کے خاطر خواہ اقدامات کے پیش نظرسال 2024کے لیے پاکستان کو انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایڈوائزری گروپ (آئی این ایس اے آر اے جی) کی علاقائی قیادت سونپ دی گئی۔اس حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس میں نیوزی لینڈ کی جانب سے علاقائی چیئرمین شپ کا اعزازنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پاکستان کو منتقل کیاگیا۔ نو منتخب ریجنل چیئر کے طور پر چیئرمین این ڈی ایم اے کی نمائندگی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پلانز رضا اقبال نے کی جنہوں نے چیئر کی جانب سے ایشیا پیسیفک خطے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان کی قیادت میں، این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔ اس سلسلے کی پہلی کوشش بین الاقوامی ریسکیو چیلنج (لاہور) اور ایشیا پیسیفک زلزلہ رسپانس ایکسرسائز (لاہور) کا انعقاد کرانا ہے جہاں پنجاب ایمرجنسی سروسزریسکیو 1122 کے تعاون سے زلزلے سے نمٹنے کے لیے ایک مشق کی میزبانی کرے گا۔ اس مشق اور ایشیا پیسیفک ریجنل میٹنگ (اسلام آباد) کے ذریعے زلزلہ زدہ علاقوں میں تیاری اور ہم آہنگی کو بڑھانے اور رکن ممالک کو آفات سے نمٹنے کے اقدامات پر حکمت عملی موئثر بنانے اور تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن