ایرانی دراندازی میں جاں بحق و زخمی بچیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان 

Jan 19, 2024

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان حکومت نے پنجگور میں ایرانی دراندازی کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے معاوضے کا اعلان کردیا،وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے حکام نے بتایا ہے کہ نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پنجگور میں ایرانی دراندازی کے نتیجے میں جانبحق ہونے والی دو بچیوں کے ورثا کو معاوضے کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ زخمی ہونے والی بچیوں کو بھی معاوضے کی ادائیگی ہوگی،حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور کو جانبحق خواتین کے ورثا اور زخمی بچیوں کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے لازمی کارروائی فوری طور پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں