وفاقی حکومت کا انکوائری رپورٹ آنے سے قبل مستعفی ہو کر مراعات لینے والے ججز کیخلاف اپیل دائر کرنے کا امکان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی حکومت ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ایسے جج، جن کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات یا ریفرنس زیر التوا ہوں، کی جانب سے انکوائری رپورٹ آنے سے قبل مستعفی ہوکر پنشن سمیت تمام تر مراعات حاصل کرنے سے متعلق عافیہ شہربانو ضیا کے 2023 ء میں جاری کئے گئے فیصلے کے خلاف آئندہ عدالتی ہفتہ کے دوران کسی بھی روز سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر سکتی ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اس مقدمہ کے فیصلے میں میں قرار دیا تھا کہ ریٹائرڈ ہونے والے یا مستعفی ہونے والے ججوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209  کے دائرہ کار کے تحت کارروائی کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن