حامد خان پی ٹی آئی چیئرمین  بننا چاہتے تھے ،شیر افضل مروت 

Jan 19, 2024

اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت ) شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ حامد خان پی ٹی آئی چیئرمین بننا چاہتے تھے ، میں نے مخالفت کی اس لئے میرے خلاف بیان دے رہے ہیں ، رف حسن ، شعیب شاہین اور حامد خان تینوں ایک گروپ کا حصہ ہیں ، عمران خان بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین بنانا چاہتے تھے، پارٹی کے اندر کچھ لوگ ان سمیت چاہتے تھے کہ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا فیصلہ اس رات قوم کو نہ بتاں ، جب مجھے احساس ہوا یہ سب گیم ہے اور یہ اپنے حق میں یہ سب کر رہے ہیں ، تب میں نے باہر پریس کانفرنس میں میڈیا کو وہ بتایا جو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا فیصلہ تھا ۔

مزیدخبریں