چیف جسٹس دو روز کے لیے صرف چیمبر ورک کریں گے‘ جسٹس محمد علی مظہر  جسٹس مسرت ہلالی کا الگ  بنچ  تشکیل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیف جسٹس قاضی فائز عیسی دو روز کے لیے صرف چیمبر ورک کریں گے ،ذرائع  کے مطابق فاضل چیف جسٹس  نے جمعرات کے روز اپنے چیمبر میں اہم امور سرانجام دیے ہیں جبکہ آج بھی وہ چیمبر میں ہی خدمات سرانجام دیں گے، ذرائع کا کہناہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے جبکہ بنچ کے رکن دو فاضل ججوں ،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی کا الگ  سے بنچ  تشکیل دے دیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن