مریم نواز آج خانیوال میں  جلسے سے خطاب کریں گی

Jan 19, 2024

میاں چنوں (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف آج  بروز جمعتہ المبارک 1 بجے دن ریلوے گراؤنڈ خانیوال میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ ضلعی صدر چوہدری ضیاء الرحمن اور ضلعی سیکرٹری انفارمیشن غلام شبیر ساقی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا الحمد اللہ ضلع بھر کی تمام قومی و صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواران کی پوزیشن بہت بہتر اور مضبوط ہے۔ مسلم لیگ ن ضلع بھر میں واضح اور بھاری اکثریت سے میدان مارے گی۔

مزیدخبریں