انتخابات کی سکیورٹی: وزیر مواصلات کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم

Jan 19, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیراعظم نے عام انتخابات 2024ء کے انعقاد کے لئے وزیر مواصلات میری ٹائم افیئرز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ چھ رکنی کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ اور چاروں صوبائی چیف سیکریٹرز شامل ہیں۔ کمیٹی عام انتخابات سے متعلق سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے انتظامی امور سمیت متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی سکیورٹی سے متعلق معاملات کو بھی دیکھے گی اور عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کے احکاما ت پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔

مزیدخبریں