لاہور( خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے پاک ایران تعلقات میں کشیدگی اور سفارتی تعلقات کی معطلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پرحملہ پوری قوم کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ ایران کو اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کا حق ہے، لیکن بلااشتعال دوسرے ملک کی سلامتی پر حملہ ناقابلِ فہم ہے۔ متنازعہ مسائل پر بات چیت ہی حل ہوتا ہے۔
پاکستان کی سرزمین پرایرانی حملہ قوم کیلئے ناقابلِ قبول ہے: لیاقت بلوچ
Jan 19, 2024