لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے پاس اپنے حکومتی ادوار کی پرفارمنس کے اظہار کے لیے کہنے کو کچھ نہیں یہ دونوں جماعتیں اپنے،اپنے دور حکومت میں عوام کو لْوٹتی اور بیوقوف بناتی رہیں اور اب بھی ان دونوں جماعتوں کی یہی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طرح سے حکومت میں آکر عوام کو ایک مرتبہ پھر بے وقوف بنایا جائے۔