لاہور ( خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک پاکستان ضلع لاہور کے امیر عثمان مظفر نقشبندی، علامہ جمیل احمد شرقپوری اور محمد یو سف رضوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عمران اورپی ڈی ایم حکومت کی معاشی بد انتظامی کا خمیازہ پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں۔آٹا،گھی،چینی سمیت کھانے پینے کی اشیاضروری پر بے تحا شہ ٹیکسوں کی وجہ سے مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والے کیسے غریب کادرد سمجھ سکتے ہیں۔سابق حکمرانوں جماعتوں کے پاس غریب اور متوسط طبقے کیلئے ریلیف اور ملکی معیشت کو بچانے کاکوئی فارمولا نہیں ہے۔ سابقہ حکمران جماعتیں عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوئی ہیں، ملک میں اس وقت تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری ان کا اصل چہرہ ہے۔جتنی مہنگائی گزشتہ پانچ سال سے ہے اتنی ماضی میں بھی کبھی نہیں رہی۔چور ڈاکو اب دوبار سے قتدار میں آنے کا حل تلاش کررہے ہیں۔عثمان مظفر نقشبندی کا مزید کہنا تھا کہ گلی گلی گھر گھر میں یہ پیغام پہنچا رہے ہیں کہ ملک میں تاریخی مہنگائی کے ذمہ دار سابق حکمران جماعتیں ہیں۔تمام پاکستانی اپنی نسلوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کیلئے 8 فروری کو چوروں ڈاکوؤں کا بائیکاٹ کر کے کرین کے نشان پر مہر لگا ئیں تاکہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ اور روشن ہو۔
پی ٹی آئی‘ پی ڈی ایم عوام کوریلیف دینے میں ناکام رہیں : جمیل شرقپوری
Jan 19, 2024