ذوالفقار علی بدر نے پرسوں ہونیوالے جلسے کی تیاریوں کاجائزہ  لیا

Jan 19, 2024

لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے21جنوری کو جلسہ لاہور کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ذوالفقار علی بدر، چوہدری محمد اسلم گل اور مکیش چاولہ جلسہ گاہ گرین ٹاؤن پہنچ گئے۔اس موقع پر رحمان چن،آغا تقی، چوہدری نعمان اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔وفد نے فوری طور پر کرکٹ گراؤنڈ گرین ٹاؤن میں استقبالیہ کیمپ لگانے کی ہدایت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ 21 جنوری کے جلسے کے حوالے سے تمام سرگرمیاں استقبالیہ کیمپ میں ہی منتقل کر دی جائیں گی۔اس موقع پرگراونڈ میں سیکورٹی،رابطہ سڑکوں اور ٹریفک پلان کے علاوہ دیگر انتظامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں