خواجہ غریب نواز نے حْسنِ اخلاق ‘ انسان دوستی کا درس دیا:سیکرٹری اوقاف

Jan 19, 2024

لاہور( خصوصی نامہ نگار )سیکرٹری‘چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری کی زیر صدارت خواجہ خواجگان سیّد معین الدین حسن چشتی کے 812 ویں سالانہ عرس مبارک کی مناسبت سے داتا دربارمیں، آپ کے حجرہء اعتکاف کی رسمِ غسل کی روح پرور تقریب کا انعقاد، تقریب میں مشائخ و علم‘ سکالرز اور عمائدین سمیت ہزاروں زائرین اور عقیدت مندوں کی شرکت۔اس موقع پرسیکرٹری اوقاف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ غریب نواز نے حْسنِ اخلاق اور انسان دوستی کا درس دیا، جس کے ذریعے ظلمت کدہء ہند، نورِ اسلام سے منور ہوا، ان صوفی نے حضور کے اْسوہء حسنہ کو عملی سطح پر لوگوں میں پیش کیا۔انتہا پسندی اور تشدّد پرستی کا خاتمہ صرف اور صرف صوفی کی تعلیمات ہی کے ذریعے ممکن ہے۔ صوفی کی خانقاہیں علم پروری، رواداری، محبت اور امن کے مراکز تھے۔ خواجہ معین الدین چشتی  نے شرفِ انسانیت اور تکریم آدمیت کا درس دیا او ربرصغیر میں عظیم ترسماجی انقلاب کی بنیاد رکھی۔ آپ اخوت، مساوات،بھائی چارے اور انسان دوستی کے امین تھے۔

مزیدخبریں