این اے 127 سے بلاول بھٹو  لازمی جیتیں گے: فائز ہ ملک

Jan 19, 2024

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات‘سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ این اے 127کی عوام کی جانب سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا سلسلہ جاری ہے،اس حلقہ کی عوام اپنے محبوب لیڈر کو اس حلقہ سے پہلے ایم این اے بنانے اور پھر اس کے بعد ان کو پاکستان کا نوجوان وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کر چکے ہیں دوسری جماعتوں کے لیڈر بھی بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کے لئے نکل چکے ہیں۔

مزیدخبریں