لاہور (لیڈی رپورٹر ) پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینمل سائنسزکی ٹریننگ اکیڈمی میں ایمپلائبلٹی بوٹ کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ جس میں گریجوایٹس کی ٹریننگ کا عمل شروع ہے، چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر نے بوٹ کیمپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ گریجوایشن کے بعد جاب مارکیٹ کے چیلنجز سے کیسے نمٹنا ہے اس کے لیے کن بنیادی مہارتوں کی ضرورت ہییہ بوٹ کیمپ میں سکھایا جائے گا۔ بوٹ کیمپ کا مقصد گریجوایٹس کی صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاکر انہیں ملکی ترقی میں معاون بنانا ہے۔نوجوان ہمارے ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں پاکستان کی کل آبادی کا 62 سے 64 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ گریجوایٹس طلبہ کو روزگار اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کی تربیت ہماری ذمہ داری ہے۔گریجوایٹس کی حوصلہ افزائی اور ان کے اختراعی آئیڈیاز کو قابل عمل کاروبار یا ملازمت میں تبدیل کرنے کے لئیپی ایچ ای سی نے ٹریننگ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ گریجوایٹس کو اختراعی آئیڈیاز اور نئی مہارتوں کو استعمال کرنے کی ترغیب دیتیہیں تاکہ وہ معاشرے کی ترقی اور ملکی معیشت میں معاون بن سکیں۔
چیئرمین پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن نے ایمپلائبلٹی بوٹ کیمپ کا افتتاح کردیا
Jan 19, 2024