ملکی سالمیت‘ سرحدوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا:خالد مسعود سندھو

لاہور( نیوز رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔ پاکستان نے ہمیشہ خطہ میں امن و امان اور تعاون کی پالیسی کو فروغ دیا جسے پاکستان کی کمزوری سمجھا گیا۔ پاکستان خطہ میں سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ہے اور پڑوسی ممالک سے بارہا اپنے تحفظات کا اظہار کر چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر  پڑوسی ممالک کو دہشتگردوں کی کسی بھی قسم کی پشت پناہی اور مہم جوئی سے باز رہنا چاہیے یہ مشترکہ مسئلہ ہے جسے حل کرنے کے لیئے پاکستان نے ہمیشہ اپنا زمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے نا کہ کسی ملک کی خودمختاری کو چیلنج کیا.دھشت گردی کے خاتمے کی خاطر پاکستان کی افواج اور ریاست کو حق حاصل ہے کہ وہ ہر حد تک جائے. ہر پاکستانی اپنے دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑا ہے اور قومی سلامتی پر ساری قوم متحد ہے. یاد رہے کہ پاکستان ایک زمہ دار ریاست ہے اور اپنی سرحدوں کا بھرپور دفاع کرنا جانتا ہے. پاکستان کے دفاع کا ناقابل تسخیر ہونا ایک مسلمہ حقیقت ہے، اس تاثر کو زائل کرنے کی تمام کوششیں ماضی کی طرح اس بار بھی ناکام ہونگی۔

ای پیپر دی نیشن