لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مانگا منڈی ہسپتال روڈ کی پختہ سڑک تعمیر نہ کرنے کیخلاف درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا،ایڈووکیٹ احمد عبداللہ ڈوگر نے موقف اپنایا کہ مانگاہسپتال روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور کھڈے بن چکے، ٹوٹی ہوئی سڑک میں مین ہولز سیوریج پر ڈھکن تک نہیں ہیں، تباہ حال سڑک کی وجہ سے کسی بڑے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔