پنجاب پولیس کے نوادرات کو میوزیم میں ڈسپلے کیا جائے گا: شہزادہ سلطان  

Jan 19, 2024

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی تاریخ سے متعلقہ اہم نوادرات، تاریخی ایفگ آرز،مختلف ادوار میں پولیس کے زیر استعمال رہنے والے آلات، اسلحہ، یونیفارم، رینک وغیرہ خصوصی اہمیت کے حامل ہیں جنہیں سنٹرل پولیس آفس کے میوزیم میں بہترین انداز میں ڈسپلے کیا جائیگا۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کہا کہ پولیس میوزیم میں موجود نوادرات پنجاب پولیس کے تاریخی ورثہ کی امین ہیں جنہیں محفوظ کرکے مزید بہتر انداز میں نمائش کیا جارہا ہے تاکہ سنٹرل پولیس آفس میں آنے والے وفود اورشخصیات کے سامنے پیش کیا جاسکے۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں سی پی او میوزیم کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔شہزادہ سلطان نے سنٹرل پولیس آفس میوزیم کے تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پولیس میوزیم کی تزئین و آرائش کمیٹی نے زیر تکمیل تعمیراتی کام بارے بریفنگ دیں، تزئین و آرائش اورمکمل ہونے والے تعمیراتی کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

مزیدخبریں