لاہور(نامہ نگار) گوالمنڈی کے علاقے میں نشے کے عادی دو افراد میں جھگڑے کے دورا ایک نشئی نے چھریوں کے وار کر کے دوسرے نشئی کو شدید زخمی کر دیااور فرار ہو گیا۔پولیس نے زخمی نشئی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاجہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔اس حوالے سے تفتیش جاری ہے،جلد ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتارکرلیا جائے گا۔