لاہور(نامہ نگار)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرلاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پرپولیس گارڈ نے پولیس شہداء سب انسپکٹر محمد وسیم، کانسٹیبل مصور علی اور کانسٹیبل سرور بیگ کی برسی پران کی قبور پر حاضری دی۔لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کی قبورکو سلامی پیش کی،پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ لاہور پولیس کی تاریخ فرض کی راہ میں شہادت پانے والے جانثاروں سے بھری پڑی ہے۔پولیس فورس کا قیامِ امن میں مثالی کردار ہے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے شہداء کے ورثا کو گھروں کی فراہمی، بچوں کیلئے سکالرشپس اور ملازمتوں کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔شہداء کے بچے ہمارے بچے ہیں۔شہداء کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ہم اپنے شہدا ء اوران کے اہلخانہ کی دیکھ بھال کیلئے سرگرم ہیں۔
پولیس گارد کی شہداء کی قبور پر حاضری ‘سلامی ‘پھولوں کی چادریں چڑھائیں
Jan 19, 2024