لاہور( کامرس رپورٹر) ٹیکس ماہرین نے کہا ہے کہ معیشت جس دلدل میں دھنس چکی ہے اس کے لئے غیر معمولی فیصلے کرنا ہوں گے ، ہر شعبے میں اصلاحات نا گزیر ہیں ،2 کروڑ گوشوارے اور 20کھرب ٹیکس اہداف پاکستان کے معاشی استحکام کے ضامن ہیں ،سیاسی جماعتیں اپنے منشور میںمیثاق معیشت کی بھی بات کریں جس سے سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے میں اعتماد آئے گا ،ٹیکس آمدن میں سے ساڑھے 7ہزار ارب سود کی ادائیگیوں میں چلے جاتے ہیں جبکہ قرضوں کی قسطیں دینے کے لیے مزید قرضوں کی ضرورت پڑتی ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔ صدر انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن ملک جلیل اعوان ،جنرل سیکرٹری اسحاق بریار ،فنانس سیکرٹری شیخ عدیل اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا حکومت کو ٹیکس نظام میں اصلاحات لانا ہوںگی۔