لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن نو کیلئے ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے والے ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ سیزن ون سے پشاور زلمی فیملی کا حصہ ہیں۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی ابتدا ہی سے ڈیرن سیمی پشاور زلمی ٹیم اور فیملی کا اہم ترین حصہ، پاکستان اور زلمی فینز کے پسندیدہ ہیں۔ ڈیرن سیمی نے بطور کپتان پشاور زلمی کو پی ایس ایل ٹو جتوانے کے علاوہ بطور کوچ بھی پشاور زلمی کی فتوحات میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ڈیرن سیمی نے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کیلئے پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی ہے، پشاور زلمی کی ٹیم میرے لیے ایک فیملی کی طرح ہے۔ بطور کپتان پشاور زلمی کیساتھ پی ایس ایل ٹو کا ٹائٹل جیتنا یادگار لمحات تھے، پی ایس ایل سیزن نو میں ایک بار پھر پشاور زلمی کو ٹرافی جتوانے کی کوشش کروں گا۔
پی ایس ایل ‘ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر
Jan 19, 2024