لاہور(سپورٹس رپورٹر)حافظ سلمان بٹ میموریل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے چار روزہ مقابلے شروع ہوگئے ۔ پہلے روز یوتھ کلاس کے مختلف کلبوں کے ویٹ لفٹرز کے مابین مقابلے ہوئے۔ خالق احمد بٹ امید وار جماعت اسلامی قومی اسمبلی حلقہ 130اور جبران بن سلمان بٹ امید وار جماعت اسلامی صوبائی اسمبلی 174 pp نے افتتاح کیا۔امجد امین بٹ،میڈم نزہت،عرفان بٹ،عقیل جاوید بٹ اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔مقابلے آج ‘کل ‘پرسوں 10تا شام 7بجے تک ہونگے۔