لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج جمعہ کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔میچ دن گیارہ بجے شروع ہوگا۔ میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے پاکستان کیخلاف سیریز میں چھکوں کے حوالے سے ہدایت جاری کی گئی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق سیریز میں باؤنڈریز خاص طور پر چھکے بہت زیادہ لگ رہے ہیں، تماشائی میچ کے دوران گیند پر نظر رکھیں‘ فینز کو چوکس رہنا ہو گا۔سٹیڈیم میں میچز دیکھنے والے گیند پر دھیان رکھیں تاکہ گیند کہیں آپ کو ہی نہ لگ جائے۔ چوتھے میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں، چوتھے میچ کے آخری ساڑھے 8 ہزار ٹکٹ صبح فروخت ہوئے۔
پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ آج
Jan 19, 2024