لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی سکواڈ میں شامل 4کرکٹرز کو لیگز کیلئے این او سی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شاہین آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان اور وسیم جونیئر کو لیگز کھیلنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا آئی ایل ٹی ٹونٹی کیساتھ معاہدہ ہے جبکہ بابر اعظم، محمد رضوان اور وسیم جونیئر کا بی پی ایل کیساتھ معاہدہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان اور اعظم خان کو لیگز کیلئے تاحال اجازت نہیں ملی ہے، کرکٹرز کو لیگز کیلئے اجازت کیس ٹو کیس بنیاد پر دی جارہی ہے، سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز کو معاہدے کی شقوں کے مطابق اجازت دی جارہی ہے۔
پاکستان ٹیم کے 4کرکٹرز کو لیگز کیلئے این او سی دینے کا فیصلہ
Jan 19, 2024