سٹاک مارکیٹ ‘100 انڈیکس میں 1029 پوائنٹس کی کمی

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1029 پوائنٹس کمی کے بعد 63 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا لیکن بعد ازاں بینکنگ،کمیونیکیشن،پیٹرولیم اور دیگر سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے سبب مندی کی شدت میں کمی آئی اور کاروبار کے اختتام تک انڈیکس میں بہتری آگئی اور انڈیکس 364 پوائنٹس یا 0.57 فیصد تنزلی کے بعد 63 ہزار 202 پر آگیا۔گزشتہ روزبدھ کو18ارب روپے مالیت کے42کروڑ13لاکھ31ہزار988  شیئرزکا کاروبار ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر345کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے96کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،227میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ5کروڑ97لاکھ،پی آئی اے4کروڑ4لاکھ ورلڈ کال ٹیلی کام3کروڑ53لاکھ، حیسکول پیٹرول 3کروڑ33لاکھ،پی ٹی سی ایل2کروڑ56لاکھ  حصص کے سودوں  کے ساتھ سرفہرست رہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...