پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ سے 6 بچوں کی موت ہوئی : حکام

Jan 19, 2024

لاہور( این این آئی)گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں نمونیہ سے 6 بچوں کی اموات رپوٹ ہوئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں نمونیہ کے 140کیسز سامنے آئے جن میں 60صرف لاہور سے رپورٹ ہوئے،جن میں سے ایک بچے کی موت ہوئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں نمونیہ کے4 ہزار900سے زائدمریض رپورٹ ہوئے۔ لاہورمیں جنوری کے دوران نمونیہ کے780مریض سرکاری ہسپتالوں میں آئے،لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں 60 سے زائدنمونیہ کاشکار بچے زیرعلاج ہیں۔محکمہ صحت پنجاب نے والدین کو بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کاکورس مکمل کروانے اور غیرضروری گھروں سے باہرنہ نکالنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں