ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے تھانہ کسووال کے علاقہ میں 3 بچوں کے قتل اور ماں کو زہر پلائے جانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پورٹ طلب کر لی اور ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کو جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے اندھے قتلوں کی اس واردات کو جلد ٹریس کرنے اور شواہد کی روشنی میں ملزموں کی گرفتاری کی کوششیں تیز تر کی جائیں۔