لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 25 ڈی ایس پیز کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ڈی ایس پی آپریشنز گارڈن ٹاؤن غلام دستگیر کو ڈی ایس پی آپریشن برکی،ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سٹی سرور اعوان کو ڈی ایس پی آپریشنز گارڈن ٹاؤن، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ خانیوال تقی عباس کو ڈی ایس پی صدر ساہیوال،ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ گجرات محمد خلیل کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزنارووال،ڈی ایس پی پسرور سیالکوٹ شہباز احمد کو ڈی ایس پی شکرگڑھ ،رضا حسنین کو ڈی ایس پی کھیالی،ڈی ایس پی بھوآنہ شاہد علی کو ڈی ایس پی سٹی چنیوٹ،ڈی ایس پی سٹی چنیوٹ سجاد حسین کو ڈی ایس پی بھوآنہ، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ نارووال ندیم طارق کو ڈی ایس پی صدر جہلم،ڈی ایس پی صدر جہلم عبدالجبار کو ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ ،ڈی ایس پی صدربھکر منیر بدر کو ڈی ایس پی دریا خان ،ڈی ایس پی دریا خان اللہ نواز کو ڈی ایس پی صدر بھکر، ڈی ایس پی پٹرولنگ حافظ آباد سرفراز کو ڈی ایس پی پسرور،ندیم کو ڈی ایس پی صدر چکوال، عبدالحمید کو ڈی ایس پی کینٹ گوجرانوالہ،ڈی ایس پی صدر ساہیوال شبیر احمد کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نارووال جاوید اقبال کو ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ فیصل آباد،ڈی ایس پی شکرگڑھ احسان الٰہی کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹیلی کمیونیکیشن،ڈی ایس پی کھیالی ندیم یاسین کو ڈی ایس پی موبائل اینڈ ایلیٹ ،ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ فضل احمد کو ڈی ایس پی پٹرولنگ حافظ آباد،ڈی ایس پی صدر چکوال ساجد محمود کو ڈی ایس پی 8 ایس پی یو،ڈی ایس پی کینٹ گوجرانوالہ محمد آصف خان کو ڈی ایس پی اے وی ایل ایس گوجرانوالہ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ساہیوال ریاض احمد کو ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ خانیوال،ڈی ایس پی دہلی گیٹ ملتان محمد شہزاد گل کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزساہیوال جبکہ محمد عرفان بٹ کو ڈی ایس پی ایم ٹی پولیس لائن راولپنڈی تعینات کردیا گیاہے۔
25 ڈی ایس پیزکے تقرروتبادلے
Jan 19, 2024