اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوگئی، وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی برآمدات کو بڑھا کر معاشی مسائل حل کیے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اکتوبر تا دسمبر برآمدات 8 ارب ڈالرز رہیں۔ گزشتہ برس اسی عرصے میں برآمدات 7 ارب ڈالرز کے لگ بھگ تھیں۔وزیرتجارت نے بتایا کہ گزشتہ 3 ماہ میں ایک ارب ڈالرز کی اضافی برآمدات کی گئیں۔ اضافی برآمدات سے جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوا۔گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ دسمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 397 ملین ڈالرز سرپلس رہا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 77 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ نگراں حکومت آئی تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 81 کروڑ ڈالرز تھا۔ ملکی برآمدات 100 ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔