ڈیجیٹل ادائیگیوں سے شہریوں کو مالی معاملات بآسانی مکمل کرنے کی سہولت میسر آئی: وزیرخزانہ

اسلام آباد (اے پی پی)  نگران وفاقی وزیر برائے خزانہ،محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے عام شہریوں اور کاروباری افراد کو مالی معاملات بروقت اور باآسانی مکمل کرنے کی سہولیات میسر آئی ہیں، ملک کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں پاکستان ڈیجیٹل سٹیک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن اور کارنداز کے پاکستان میں ڈیجیٹل سٹیک کی تخلیق اورعمل درآمد کے حوالے سے اقدامات قابلِ ستائش ہیں اور اس سے ملک میں ڈیجیٹل مالی خدمات کی فراہمی میں مددملے گی۔ انہوں نے کہاکہ گیٹس فانڈیشن اور کارنداز کی جانب سے ڈیجیٹل سٹیک کی تخلیق ڈیجیٹلائزیشن کی حکومتی پالیسی سے موافق ہے، حکومت اس حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے عام شہریوں اور کاروباری افراد کو مالی معاملات بروقت اور باآسانی مکمل کرنے کی سہولیات میسر آئی ہیں۔ انہوں نیکہا کہ سٹیٹ بینک،ایس ای سی پی،احتساب بیورو اورنادراسمیت دیگر حکومتی ادارے پاکستان ڈیجیٹل سٹیک کی عملداری میں حصہ دار ہیں، حکومت پاکستان ڈیجیٹل سٹیک کے ذریعے شراکتیں قائم کر کے ملک کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے کی خواہاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن