خیبر(آئی این پی)طورخم سرحدی گزر گاہ دو طرفہ تجارت کے لیے چھٹے روز بھی بند رہی ، جس کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنسی رہیں ،کسٹمز ذرائع کے مطابق بغیر سفری دستاویزات کے افغانستان سے داخل ہونے والی گاڑیوں پر 6روز قبل پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے بعد سرحدی گزر گاہ کے دونوں جانب مال بردار ہزاروں گاڑیاں طورخم بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پھنسی ہوئی ہیں،ادھر افغان فورسز نے بھی پاکستانی کارگو گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا ہے،ڈرائیورز کے لیے سفری دستاویزات کا فیصلہ گزشتہ سال وفاقی حکومت نے کیا تھا۔ طورخم سرحدی گزرگاہ سے یومیہ 3ملین ڈالرز کی ایکسپورٹ کی جاتی ہے جب کہ افغانستان کے ساتھ یومیہ درآمدات کا حجم 540ملین روپے ہے،کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ امپورٹ ایکسپورٹ سے ملکی خزانے کو یومیہ 5کروڑ روپے ریونیو جمع ہوتا ہے،طورخم سرحدی گزرگاہ پیدل آمدورفت کے لیے معمول کے مطابق بحال ہے۔
طورخم سرحد دو طرفہ تجارت کیلئے چھٹے روز بھی بند، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں
Jan 19, 2024